• news

خرم رسو ل کیخلاف ریفرنس‘ نیب کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنیکا حکم

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق میڈیا ایڈوائزر میاں خرم رسول کے خلاف بنک ڈیفالٹ ریفرنس میں نیب کو آئندہ سماعت میں دلائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔بنک ڈیفالٹ ریفرنس کی سماعت بدھ کے روز احتساب عدالت نمبر 1کے جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت میں ملزم میاں خرم رسول عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے گواہ پیش نہ ہونے کی بناپر اڈیالہ کے پٹواری اور نجی بنک کے افسران کو آئندہ سماعت میں طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن