• news

ضرورت پڑنے پرجوہری معاہدے سے نکل جائیں گے :خامہ ای

تہران ‘ہیگ( اے ایف پی +آئی این پی ) ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے تاریخی جوہری معاہدہ چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا اگر یہ ہمارے قومی وقار کے خلاف ثابت ہوا تو ہم اس سے نکل جائیں گے۔ طویل عرصہ تک ہمارے مفادات پورے نہ ہوئے تو ایسا کرنے پر مجبور ہوں گے۔ کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ معاہدہ ہمارے قومی مفادات پورے نہیں کررہا۔ یورپ کو اپنی امیدوں کا محور نہیںبناسکتے۔ امریکہ نے عالمی عدالت میں ایرانی مقدمے کو مسترد کر دیا،عالمی عدالت امریکی پابندیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے کی مجاز نہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ نے عالمی عدالت میں ایرانی مقدمے کو مسترد کر دیا ہے۔ تہران نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا کہ واشنگٹن کی اقتصادی پابندیاں خلاف قانون ہیں۔یورپی میڈیا کے مطابق دی ہیگ میں واقع اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف میں امریکہ کی خاتون وکیل صفائی کا کہنا تھا عالمی عدالت انصاف ایران کے خلاف عائد کردہ امریکی پابندیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے کی مجاز نہیں ہے۔ تہران حکومت نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ تریسٹھ برس پہلے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے دوستی کے ایک معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور اقتصادی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن