گھوٹکی: کسان کی 15 سالہ بیٹی کا اغوائ، وڈیرے کے بیٹے کی قید میں ہونے کا انکشاف
گھوٹکی (صباح نیوز)گھوٹکی میں وڈیرے کے بیٹے کا پندرہ سالہ لڑکی کونجی جیل میں قیدرکھنے کاانکشاف ہوا ہے۔ وڈیرے کے بیٹے نے کسان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغواء کرکے نجی قید میں بند رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں نواحی گائوں چنالی میں وڈیرے کے بیٹے نے کسان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا ء کرلیا ۔ اغواء کے بعد پندرہ سالہ لڑکی کو نجی قید میں بند کر دینے کا انکشاف ہوا ہے، لڑکی کے ورثا نے پولیس اور بااثر وڈیرے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ورثا نے کہا کہ بااثر وڈیرے کے بیٹے نے مسلح افراد کے ہمراہ دھاوا بول کر بیٹی کو اغوا کیا۔ورثا نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد کا وقت ہوگیا بیٹی وڈیرے کے بیٹے کی قید میں ہے کوئی مدد نہیں کر رہا ہے۔