افغانستان میں فوجی اڈے کی تعمیر‘ چین نے خبروں کومستردکردیا
بیجنگ(صباح نیوز) چین نے افغانستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نیساتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی افغانستان میں چینی فوجی تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے منصوبے کی خبر کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچیوئنگ نے مذکورہ خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا، خاتون ترجمان نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں اور زمینی حقائق کے برخلاف ہے، چین افغانستان میں کوئی فوجی اڈہ قائم نہیں کررہا اور نہ ہی اپنی فوج بھیج رہا ہے۔