• news

مصری فوج کا مغربی صحرا میں آپریشن‘ 20 دہشت گرد مارے گئے

قاہرہ (اے ایف پی) مصری فوج نے مغربی صحرا میں سینائی آبنائے میں فوجی آپریشن کے دوران 20 دہشت گردوں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آرمی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن میں 7 بڑے باغیوں کا خاتمہ کردیا گیاہے جبکہ شمالی سینائی میں 13 باغیوں کو دوبدو فائرنگ میں ملٹری فورسز نے ہلاک کردیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے 18 مطلوبہ مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کرلیا ہے اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ مصر میں بغاوت کا آغاز اس وقت ہوا جب 2013 میں منتخب صدرمرسی کو فوجی قوتوں نے عہدے سے علیحدہ کردیا تھا کیونکہ مرسی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی تھی۔ ملٹری نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 300 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن