• news

کینیڈامیں سعودی طلبا کو میڈیکل ٹریننگ مکمل کرنے کی اجازت

اوٹاوہ(نیٹ نیوز) سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر تعلیم ایک ہزار سے زائد طلباء کو واپس بلانے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے انہیں میڈیکل ٹریننگ مکمل کرنے کی اجازت دے دی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس سے قبل 7 اگست کو سعودی عرب نے کینیڈا کو جانے اور واپس آنے والی تمام پروازیں اور طلبا کے اسکالر شپ پروگرامز بھی معطل کردیے تھے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے کینیڈا سے تمام سفارتی تعلقات اور معاہدے ختم کرنے کا اقدام اس وقت سامنے آیا جب کینیڈا نے سعودی حکام پر زور دیا تھا کہ سول سوسائٹی کے ارکان کو ’فوری طور پر رہا‘ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن