پاکستان آگہی پروگرام :اساتذہ طلبہ کادورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائد اعظم ‘ موبائل یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خبرنگار)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ پکی ٹھٹھی‘ سمن آباد اورپاک ترک انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز‘ آصفہ عرفان گرلز کیمپس‘ رائے ونڈ روڈکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ غازی روڈ‘ گرین ٹائون کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے عمران سکول سسٹم گرلز کیمپس‘ کوثر بلاک‘ اعوان ٹائون‘شاہین گرائمر سکول‘ مدینہ بلاک‘ اعوان ٹائون‘الفاروق اسلامک سکول‘ چمن کالونی‘ سوئی گیس روڈ‘ شاہدرہ اورگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ فرخ آباد‘ شاہدرہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد410تھی۔