حضرت عثمان غنی ؓ شرم و حیا کے پیکر‘بڑے سخی اوربہادر تھے: اشرف آصف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ و تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مدینہ منورہ منطقہ سید الشہداء میں شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ شرم و حیا کے پیکربہت بڑے سخی اوردلیر انسان تھے۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کائنات میں وہ واحد انسان ہیںجن کے نکاح میں یکے بعد دیگر ایک ہی نبی ﷺ کے دو صاحبزادیاں آئیں ۔آپ کا لقب ذی النورین آپکی امتیازی شان کی واضح برہان ہے ۔آپ کے عروج کی وجہ صرف اور صرف نسبت رسول ﷺ ہے ۔زبان رسالت مآپ ﷺ نے آپ کے امتیازات اور فضائل کو بار ہا مرتبہ بیان کیا ۔احادیث رسول ﷺ میں آپ کے خلیفہ سوم ہونے کے واضح ارشادات موجود ہیں۔