• news

گستاخانہ خاکے: امت متحد ہو، مغرب کو نقطہ نظر سمجھانا ہو گا: وزیراعظم

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، نبی کریم مسلمانوں کے دل میں رہتے ہیں۔ جب کوئی نبی کریم کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو ہر مسلمان کو تکلیف ہوتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے مغرب کے لوگوں کو اس چیز کی سمجھ نہیں۔ جس طرح مغرب کے لوگ اپنے دین کو دیکھتے ہیں وہ بالکل مختلف ہے۔ مغرب کو اس چیز کی اس لئے سمجھ نہیں کہ ہم مسلمانوں نے ان کو سمجھایا نہیں۔ مغربی لوگوں کو ہمارے جذبات کا احساس نہیں۔ ساری مسلم امہ او آئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کرے۔ او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ میں بات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کو او آئی سی سے رابطے کی ہدایت کر دی۔ وزیر خارجہ نے کئی مسلم ممالک سے رابطے شروع کر دیئے ہیں، وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں اس حوالے سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہم دنیا کو اس مسئلے کے بارے میں سمجھائیں گے اور احتجاج کے ذریعے مغرب کو اپنا نقطہ نظر بتائیں گے انشاءاللہ ہم کامیاب ہوں گے۔ کسی ملک کے سفیر کو بلا کر احتجاج کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ امت مسلمہ کو متحد ہوکر مغرب کو اپنا نقطہ نظر سمجھانا ہوگا۔
وزیراعظم ویڈیو

ای پیپر-دی نیشن