صدارتی انتخابات پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
پشاور(بیورو رپورٹ) صدارتی انتخابات 2018 کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پشاور ہا ئیکورٹ میں ایڈوکیٹ شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ صدارتی الیکشن کا طریقہ کار ٹھیک نہیں ہے جس کو فوری طور پرروکا جائے، درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جن آرٹیکلز کے تحت الیکشن ہورہا اس کے مطابق صدارتی الیکشن صدر پاکستان کی انتقال استعفیٰ یا برطرفی پر کیا جاسکتا ہے جبکہ موجودہ صدر پاکستان نے استعفیٰ نہیں دیا پھر کیسے الیکشن ہورہا ہے۔