رات گئے عثمان بزدار کا اچانک بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا دورہ‘ تھانہ مصطفی آباد چھاپہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں لاہور پرےس کلب کے صدر اعظم چوہدری کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی۔ لاہور پرےس کلب کے صدر نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کی اور لاہور پریس کلب کے دورے کی دعوت دی۔ عثمان بزدار نے کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا شعار ہے۔ مےرٹ، گڈگورننس اور انصاف کا بول بالا کرنا ہے۔ مےں صبح سے رات گئے تک کام کرتا ہوں۔ ہم محنت کرےںگے اور اللہ تعالیٰ پھل دے گا۔ مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے وہ قرض ہے جسے ہر صورت چکانا ہے۔ ہماری نےت ٹھےک ہے، عمران خان کے وےژن کو عملی جامہ پہنائےں گے اور صوبے مےں کسی کو غلط کام نہےں کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزےراعظم عمران خان کے اعتماد پر آنچ نہےں آنے دےںگے۔ جب تونسہ سے چلا تو دو جوڑے لے کر آیا، دو جوڑوں میں ہی واپس جاﺅں گا۔ سردار عثمان بزدار نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کےلئے تحرےک انصاف کی حکومت نے کمےٹی تشکےل دے دی ہے۔ مےں خود بھی جنوبی پنجاب کا باقاعدگی سے دورہ کروں گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ مےڈےا کی مثبت تنقےد کا خےر مقدم کرےںگے۔ لاہور پرےس کلب کی گرانٹ مےں اضافے کے مطالبے پر ہمدردانہ غور اور صحافی کالونی کے حوالے سے درپیش مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ عثمان بزدار سے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد دی اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزےراعلیٰ سے ملاقات کے دوران پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی پیشکش کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان اور برطانےہ ترقی اور خوشحالی کے سفر مےں اہم پارٹنرز ہےں اور پاکستان برطانیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب مےں تعلےم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں مےں بہتری کےلئے برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں۔ امید ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔ چیلنجز کے باوجود سماجی شعبوں کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں کی ترقی کو فروغ دیں گے اور ترقی و خوشحالی کے سفر میں نئی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔ صاف پانی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی شراکت داری بڑھائیں گے تا ہم تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پاکپتن میں غلہ منڈی سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیںگے اور پاکپتن کی غلہ منڈی کو فعال کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ملاقات کی جس میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کا صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے۔ نئے پاکستان میں صوبے کے عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اصلاحات کریں گے۔ شعبہ صحت کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے باہر نومولود کی پیدائش کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہا¶سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے۔ ہا¶سنگ کے شعبے میں ڈویلپمنٹ سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول کے رات گئے اچانک تھانہ مصطفی آباد میں چھاپہ مارا۔ انہوں نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا، حوالات میں بند قیدیوں کے بارے میں پوچھا اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ میں پہلی بار تھانے کو چیک کرنے آیا ہوں۔ پنجاب میں تھانہ کلچر کو مکمل بدلیں گے۔ تھانے میں مظلوم کی داد رسی ہونی چاہیے۔ قبل ازیں قصور سے واپسی پر وزیراعلیٰ کاہنہ ہسپتال بھی گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے علاقے بیگم پورہ میں رہائش پذیر 3 بہنوں کی بیماری سے متعلق خبر کا نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ دل میں سوراخ کے سبب بیمار بہنوں کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے گا اور تینوں بچیوں کا علاج معالجہ حکومت پنجاب کرائے گی۔
عثمان بزدار