دائیں ٹانگ میں خون جمع ہو گیا تھا‘ ڈاکٹروں نے تین دن ہسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا‘ سنجرانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائمقام صدر محمدصادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہسپتال میں الحمد اللہ ٹھیک اور باخیریت ہوں، دائیں ٹانگ میں خون جمع ہوا ہے، ڈاکٹروں نے نالیوں میںجمع شدہ خون کو ادویات کے ذریعے ختم کرنے کے لئے تین دن ہسپتال میں گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ قائمقام صدر و چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اس سے قبل 2002 میں بھی مجھے خون کے جمع ہونے کا یہ مسئلہ پیش آیا تھا جو کہ ادوایات کے استعمال سے ختم ہو گیا۔