عمران خان کو بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کا موقع دینا چاہتے ہیں : امریکی اہلکار
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے عمران خان کو موقع دینا چاہتے ہیں امریکی محکمہ دفاع کے اہلکار اینڈل شواٹیو نے بات چیت میں کہا کہ پاکستان کی مالی امداد میں کٹوتی کا رویہ برقرار رہے گا۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈن فورڈ آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اور جنرل جوزف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر پاکستانی رہنما ﺅ ں سے ملاقات میں امریکی عہدیدار صاف اور واضح طور پر یہ طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بات چیت کا بنیادی نکتہ مشترکہ دشمنوں اوردہشت گردوں کےخلاف کارروائی ہوگا۔‘اس موقع پر نیوز بریفنگ میں موجود چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل جوزف ایف ڈنفور ڈ کا کہنا تھا کہ امریکا کا ’جنوبی ایشیا میں مستقل مفاد ہے‘ اور وہ چاہتا ہے کہ اس خطے میں اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھے۔انہوں نے کہا کہ امریکا، جنوبی ایشیا میں سفارتی اور سیکیورٹی اثرورسوخ برقرار رکھنا چاہتا ہے اور اس اثرورسوخ کو وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔
امریکی عہدیدار