تینوںپوزیشن پر قبضہ ‘بلند ترین میراتھن ریس میں پاکستانی اتھلیٹس چھائے رہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )گلگت کے علاقے نلتر کی خوبصورت وادی میں منعقدہ میراتھن میں دنیا بھر سے ایک سو پچاس سے زیادہ اتھلیٹس نے حصہ لیکر تاریخ رقم کردی۔سطح سمندر سے11300فٹ کی بلندی پراپنی نوعیت کی یہ منفردمیراتھن نوجوانوں اور بوڑھوں، ملکی و غیر ملکی، مردوخواتین اتھلیٹس کا حسین امتزاج تھی۔24 ممالک کے 35 اتھلیٹس نے 42 کلومیٹر پر محیط ریس میں اپنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔امیچور کٹیگری میں21 کلومیٹر پر مشتمل ہاف میراتھن کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈ، ائیر وائس مارشل سرفراز خان، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے نے انعامات بھی تقسیم کیے۔بیالیس کلومیٹر کی ریس میں گیزر گلگت کے اسلم خان نے پہلی جبکہ مقامی نوجوان اسحاق خان نے دوسری پو‘گلگت کے ہی عبیدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کٹیگری میںبرطانیہ کی کیرولین ڈریو نے پہلی، کینیڈین ہیتھرلی نے دوسری جبکہ ہنگری کی ایڈٹ کس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 21کلومیٹر کی دوڑ میں شاہد علی، عدنان خان اور نذر شاہ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی کیٹگری کے خواتین مقابلوں میں نادیہ رحیم پہلی جبکہ کوکب سرور دوسری اور ثوبیہ علی تیسری پوزیشن کی حامل قرار پائیں۔