جاپان کا پاکستان میں تعلیم‘ توانائی، آئی ٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان
اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جو باہمی تجارت اور تعاون پر مبنی ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار جمعرات کے روز پا رلیمنٹ ہائوس میں پا کستان میںجاپا ن کے سفیر تاکشی کریا سے ہونے والی اپنی ملا قات میں کیا۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے ما بین اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے دیرینہ تعلقات موجو د ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونو ں ممالک نہ صرف ایک ہی براعظم میں واقع ہیں بلکہ دونوں ممالک میں جمہوریت اور انسانی آزادی کی اقدار بھی مشترک ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ۔سپیکر نے باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کی کاروباری برادری میں قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اور جاپان اس پالیسی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔جا پا ن کے سفیر نے اسد قیصر کو سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باددی۔انہو ں نے پا کستان میںمو جو د اقتصادی مو اقعوں کو سراہتے ہو ئے کہا کہ جاپان پاکستان میں معاشی تر قی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا انہو ں نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اسد قیصر کی تجویز سے اتفاق کیا۔انہو ں نے سپیکر کو یقین دلا یا کہ جاپان پاکستان میں تعلیم ،توانائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کی بہتری کے لیے تعاون میں اضافہ کرے گا ۔