• news

ٹرمپ کاشمالی کوریاکیساتھ تعلقات ،ہلیری کی ای میلز ہیک کا الزام غیرذمہ دارانہ ہے:چین

بیجنگ (اے ایف پی + سنہوا) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چیونگ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مسئلے کے حل کیلئے دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے اپنے آپ پر نظر دوڑائیں،دریں اثنا بیجنگ نے ٹرمپ کی جانب سے چین پر ہلیری کلنٹن کی ای میلز ہیک کرنے کا الزام بھی مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا چین پر ہیکنگ کے الزامات نئے نہیں۔ چین سائبر سکیورٹی کا مضبوط داعی ہے تاہم حساس معلومات چرانے اور ہر قسم کے انٹرنیٹ حملوں کی مخالفت کرتے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید بتایا عالمی برادری ڈائیلاگ اور باہمی تعاون سے سائبر سکیورٹی کو درپیش خطرات سے نمٹے۔

ای پیپر-دی نیشن