• news

اسلام آباد: جبری گمشدگی کا عالمی دن لاپتہ افراد کے ورثاء کا ڈی چوک میں پرامن مظاہرہ، وفاقی وزیر شیریں مزاری کی شرکت

اسلام آباد(آ ئی این پی)جبری گمشدگی کا عالمی دن اسلام آباد میں لاپتہ افراد کے ورثا کا ڈی چوک میں پرامن مظاہرہ کیا۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے پرامن مظاہرے میں شرکت کی ۔شیریں مزاری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگی کو قانونی جرم قرار دیا جائے گا۔اب تک کے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھایا جائے گا ۔جمعرات کو ڈی چوک اسلام آباد میں ڈی ایچ آر کے زیر اہتمام جبری گمشدگی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مظاہرہ کیا گیاجس میںلاپتہ افراد کے ورثا اور سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی پرامن مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر شیریں مزاری نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران لوگوں کو بڑی میں لاپتہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن