• news

شہریارآفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھالیا ،صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپی کے کے حلقہ این اے 32 کوہاٹ سے کامیاب ہونے والے شہریار خان آفریدی نے وزیرمملکت برائے داخلہ کا حلف اٹھا لیا ہے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے شہر یار آفریدی سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریبِ میں سیاسی کارکنوں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
شہریار آفریدی

ای پیپر-دی نیشن