جسٹس طاہرہ صفدر آج چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا حلف اٹھائیں گی
کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان ہائیکورٹ کی سینئر جج جسٹس طاہرہ صفدر کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کردیا گیا جس کے بعد طاہرہ صفدر کو ملکی تاریخ میں پہلی ہائیکورٹ کی چیف جسٹس تعینات ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کی سینئر جج جسٹس طاہرہ صفدر کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ مقرر کردیا گیا ،بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس طاہرہ صفدر آج ہفتہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا۔اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی تھے جو اکتیس اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔
جسٹس طاہرہ صفدر