• news

پٹرول 2.41 ‘ ڈیزل 6.37 روپے مٹی کا تیل 46 پیسے لٹر سستا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت ڈیزل، پٹرول، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں معمولی اضافہ کیا گیا۔ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت 112 روپے 94 پیسے لیٹر سے کم کر کے 106 روپے 57 پیسے فی لٹر کر دی گئی۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 41 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت 95 روپے 24 پیسے فی لٹر سے کم کر کے 92 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 83 روپے 96 پیسے فی لٹر سے کم کر کے 83 روپے 50 پیسے فی لٹر کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 59 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 75 روپے 37 پیسے فی لٹر سے بڑھا کر 75 روپے 96 پیسے فی لٹر کر دی گئی۔
پٹرول

ای پیپر-دی نیشن