گورنر ننگرہار کی مداخلت، سکیورٹی خدشات جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ بند
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے جلال آباد میں قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق کر دی۔ ترجمان سفارتخانہ کے مطابق ننگر ہار کے گورنر حیات اللہ حیات کی پاکستانی قونصل خانے کے امور میں مداخلت افسوسناک ہے۔ قونصل خانے کے معاملات میں مداخلت ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے افغان حکومت کو معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گورنر ننگرہار کو قونصل خانہ کے امور میں مداخلت سے روکا جائے۔ افغان حکومت جلال آباد میں قونصل خانے کی سکیورٹی یقینی بنائے، سکیورٹی کے تسلی بخش اقدامات تک ننگرہار میں قونصل خانہ بند رہے گا۔
قونصل خانہ بند