• news

حافظ آباد : محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے 14 علماء کرام اور ذاکرین کے ضلع میں داخلہ پر 60 دن کیلئے پابندی عائد

حافظ آباد (نمائند ہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عدنان ارشد اولکھ نے محرم الحرام کے دوران قیام امن کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے 14علماء کرام/ذاکرین کے ضلع میں داخلہ پر 60دن کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے یہ پابندی اشتعال انگیز تقاریر اور خدشہء نقص امن کی رپورٹس کی روشنی میں عائد کی ہے ۔اس سلسلہ میں جاری کردہ احکامات کے مطابق مولانا محمد احمد لدھیانوی ،مولانا معاویہ اعظم طارق ، مولانامحمد الیاس گھمن ، مولاناضیا ء اللہ بخاری، مولاناعبدالعزیز ، مولاناسبطین حیدر نقوی، مولاناعبدالرئوف یزدانی ،ذاکر علامہ ناصر عباس ،ذاکر آصف رضا علوی ،ذاکر اظہر حسین حیدری ،ذاکر محمد حسین ڈھکو ،ذاکر اخلاق حسین شیرازی ،مولانا محمد یوسف رضوی اور مولانا عرفان شاہ مشہدی پر ضلع میں داخلہ پر 60دن کے لیے پابندی ہوگی جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن