• news

لاہور کے چاروں حلقوں کے امیدواروں کی فہرستیں آویزاں، قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر 58، صوبائی کی پر 73 امیدوار آمنے سامنے

لاہور (آن لائن) لاہور کے چاروں حلقوں میں کے امیدواروں کی فہرستیں رٹیرننگ افسران نے آویزاں کردیں۔، لاہور سے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر 58جبکہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر 73 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضمنی الیکشن 2018 کاغذات نامزدگی جمع کروانے بعد امیدواروں کی لیسٹ آویزاں کردی گی۔امیدورں کی فہرستیں رٹیرننگ افسران نے اپنے دفاتر کے باہر آویزاں کی ہیں۔ این اے 124 سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عابد شیر علی، سمیت مسلم لیگ (ن) 6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔این اے 124 سے تحریک انصاف کے نعمان قیصر، محمد خان مدنی، غلام محی الدین دایون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ این اے 124 سے کل 17 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔این اے 131 کل 41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، غزالہ سعد، میاں مرغوب احمد، کنول نعمان، رابعہ فاروقی، عظمیٰ بخاری سمیت 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال، ہمایوں اختر، کرن علیم خان، ابرار الحق سمیت 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پی پی 164 سے مسلم لیگ (ن) سے وحید گل، سہیل شوکت بٹ جبکہ تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال، غنضفر اقبال سمیت 32 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پی پی 165 میں رائو شہباب الدین، سیف الملوک، امجد نعیم جبکہ تحریک انصاف کے رہنمائوں میں منشاء سندھو، عاطف ایوب میو سمیت 41 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن