گستاخانہ کی نمائش منسوخی پر دینی جماعتوں نے یوم تشکر منایا
لاہور (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگاران+آن لائن) دینی جماعتوں‘ سیاسی جماعتوں اور مختلف تنظیموں کی اپیل پر ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے پرجمعہ کویوم تشکرکے طورپر منایاگیااور قائدین وعلماء ومشائخ نے خطباتِ جمعہ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانے پر پاکستانی حکومت کی سنجیدہ کوششوں کوخراج تحسین پیش کیا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ رکوانابڑی کامیابی ہے،حکومت نے حساس ترین معاملے پرپاکستانی عوام سمیت پوری امت مسلمہ کے جذبات کی بروقت ترجمانی کی ہے،جب حکمران ناموس رسالتؐ کا تحفظ کریں گے تو دنیاوآخرت میں کامیاب ہونگے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کو چاہیے کہ اب آگے بڑھ کراس معاملے کو عالمی فورمزپر اٹھائیںتاکہ آئندہ ایسے مذموم واقعات سے نمٹا جاسکے۔ تحریک لبیک کے زیراہتمام پورے ملک میں یوم تشکر منایا گیا۔ اس سلسلے میں لاہور، گوجرانوالہ، سمیت پنجا ببھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کو رکوا دینا عاشقان رسول کی بہت بڑی فتح ہے۔ مرکزی علماء کونسل کی اپیل پرجمعہ کے اجتماعات میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی منسوخی کے اعلان پر اظہار تشکر منایا گیا۔ جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائ،خطباء ،آئمہ نے کہا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کی منسوخی کا اعلان امت مسلمہ اور حکومت پاکستان کے بھرپور احتجاج کا نتیجہ ہے۔ مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ بھر پور احتجاج کرکے گستاخ گیرٹ ولڈرز کو اعلان واپس لینے پر مجبور کیا ہے۔ باد شاہی مسجد لاہور میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے مرکزی دروازہ پر مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام سینکڑوں مظاہرین نے خطیب و امام وچیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر قیادت ایک زبردست مظاہرہ کیا مظاہرین سے مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت انبیاء و ناموس رسالت پر عالمی سطح پر قانون بنایا جائے۔ تحریک دفاع حرمت رسول اللہ ﷺ اور قرآن وسنہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام مینار پاکستان گراؤنڈمیں ایک عْْطیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوا جس میںعوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جمعۃالمبارک کے خطبے اور عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما اور قرآن وسنہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین علامہ ابتسام ا لہی ظہیر نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی محبت اور آپ کی اتباع اور آپ کی حرمت کے لئے غیرت محسوس کرناہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ ہالینڈ حکومت کی طرف سے توہین آمیز خاکوںکی نمائش اورمقابلے ختم کرنے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان نے کہاہے کہ یہ توپاکستانی حکومت کے شورمچانے پرہواہے اگر پوراعالم اسلام ایک اکائی بن جائے تو خیر غالب آجائے اورکفر مغلوب ہوجائے ۔ حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم عشق رسول منایا گیا جمعہ کے اجتماعات میں ہالینڈکے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں جبکہ علماء نے جمعہ کے اجتماعات میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر خطابات کیے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء نے جزوی ہڑتال کی تاہم لاہور ہائیکورٹ بار نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی عدالتی بائیکاٹ کیا اور مذمتی قرارداد منظور کی۔ شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ بار اور مرکزی انجمن تاجران کے زیراہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن سے مقررین نے خطاب کیا۔ ننکانہ میں مجلس تحفظ ختم نبوت فیضان اولیاء اور سکھ برادری نے گزشتہ روز ننکانہ صاحب میں احتجاج کیا۔چیچہ وطنی میں مرکز اہلسنت نور المساجد کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال، اہلسنت کارکنوں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکپتن میں گستاخانہ خاکوں کے شائع کیے جانے کے خلاف مسلم لیگ(ن) کی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ این اے 145 سے ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا کی قیادت میں گستاخانہ خاکے شائع کیے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ عارفوالامیںگستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف تحریک لبیک کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ڈسٹر کٹ بار ایسو سی ایشن ساہیوال نے ہالینڈ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مکمل ہڑ تال کی ۔رینا لہ خورد میں پا کستا ن سنی تحریک کے سینکڑوں افراد کا ہا لینڈ کے خلاف احتجا جی مظاہرہ کیا گیا ۔ مریدکے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث، مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کی احتجاجی ریلی نکالی۔ فیروزوالہ اور شاہدرہ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔