سعودی عرب میں وفات پانے والے پاکستانی حاجیوں کی تعداد 64 ہو گئی ، ترجمان وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (اے پی پی) سعودی عرب میں وفات پانے والے پاکستانی حاجیوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج سے قبل اور حج کے بعد اب تک 64 پاکستانی اللہ کو پیارے ہوئے ہیں جن میں سے 46 افراد مکہ مکرمہ، 7 مدینہ منورہ، 7 منیٰ میں اور 4 عرفات میں انتقال کرگئے تھے جن کو ان کی ورثاء کی اجازت کے بعد حجاز مقدس کے قبرستانوں میں ہی دفنا دیا گیا ہے۔ وفات پانے والوں میں 16 خواتین اور 48 مرد شامل ہیں۔