• news

سرائے مغل خاتون عطائی کے ہاتھوں محنت کش کی حاملہ بیوی جاں بحق، ورثا کا احتجاج

قصور+سرائے مغل (نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) خاتون عطائی نے محنت کش کی بیوی کی جان لے لی۔دولو گرو کے محنت کش فلک شیر کی بیوی بلقیس بی بی جو کہ حاملہ تھی، کے پیٹ میں درد ہو ئی جسے فوری طور پرسرائے مغل لے جایا گیا جہاں عطائی نذیراں بی بی نے گھر میںغیر قانونی کلینک کھول رکھا ہے۔ نذیراں بی بی نے کہا کہ بچہ کو گرانا پڑے گا ورنہ خاتون جان چلی جائیگی ۔ بلقیس بی بی اور اسکے دیور اعظم علی نے منع کیا کہ آپ پیٹ درد کی دوا دیں مگر نذیراں بی بی نے حمل گرانے والی دوائی زبردستی کھلا دی جس سے پانچ بچوں کی ماں بلقیس بی بی نے تڑپ تڑپ کر جان دیدی ۔ واقعہ پر لواحقین نے عطائی نذیراں بی بی اور اسکے خاوند محمد باجاکیخلاف شدید احتجاج کیا۔ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔

ای پیپر-دی نیشن