ماموں کانجن، کسووال‘سیالکوٹ 2 لڑکوں اور گھریلو ملازمہ سے سے زیادتی
ماموں کانجن، کسووال، سیالکوٹ (نامہ نگاران) ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر ایک ماہ تک اوباش چھٹی جماعت کے طالب علم سے زیادتی کرتے رہے۔ نواحی گائوں گ ب کے غریب محنت عالم شیر نے الزام لگایا کہ ملزمان اویس، وقار اور ارشد نے ایک ماہ قبل اسے کہا کہ وہ میرے گیارہ سالہ بیٹے قربان علی کو نوکری لگا دیں گے اسے انکے ساتھ راولپنڈی بھجوا دو جسے میں نے انکے ساتھ بھجوا دیا تو ملزمان نے میرے بیٹے کو وہاں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کسووال کے نواحی گائوں 9/14-L کے رہائشی عتیق الرحمن نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا ہمسایہ علی اس کے 7 سالہ بیٹے اسرار احمد کو ورغلا کر اپنے گھر چوبارے پر لے گیا اور وہاں لے جاکر اسرار احمد کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ میں تھانہ اگوکی کے علاقہ کھوکھر ٹائون میں 16 سالہ گھریلو ملازمہ (س) کو مالک مکان نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر نشہ آور آئس کریم کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔