• news

چونیاں : بچوں میں ڈائریا اور گیسٹرو کی وبا پھوٹ پڑی، درجنوں بچے ہسپتال داخل، 6 لاہور منتقل

چونیاں (نمائندہ خصوصی) بچوں میں ٖڈائریا اور گیسٹرو کی بیماری پھوٹ پڑی۔ درجنوں کی تعداد میں بچے چونیاں اور گردونواح سے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں داخل جبکہ 6 کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کردیا گیا۔ مقامی ہسپتال میں مناسب سہولیات کے فقدان کی وجہ سے 6 بچوں کو لاہور ریفر کیا گیا کیونکہ ایک ایک بیڈ پر تین، تین، چار، چار بچے زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مضرصحت بازار سلانٹی پاپڑ اور صاف پانی نہ پینے اور چھابڑی فروشوں سے گندی اشیاء خرید کر کھانے سے یہ بیماری ہوتی ہے۔ والدین اپنے بچوں کو گھریلو اشیاء کھلائیں اور پانی ابال کر پئیں۔

ای پیپر-دی نیشن