• news

فاروق ستار سائیڈ لائن، وزیراعظم سے ملاقات کیلئے متحدہ وفد میں شامل نہ کیا گیا

کراچی(آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو سائیڈ لائن کردیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے سابق کنونیئر فاروق ستار کو نظراندار کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے انہیں اہمیت دینا چھوڑ دی ہے جس کا عملی نمونہ متحدہ قیادت کی وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی صورت میں دیکھنے کو ملا جس میں فاروق ستار کو مدعو نہیں کیاگیا۔ایم کیوایم کی حالیہ دنوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں بھی فاروق ستار شامل نہیں تھے۔پارلیمانی محاذ پر ہمیشہ پارٹی کی طرف سے متحرک کردار ادا کرنے والے فاروق ستار کو پارٹی نے پالیمانی سیاست سے بھی الگ کردیا ہے،عام انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی نے فاروق ستار کو ضمنی الیکشن نہ لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے نظراندازکیے جانے پرفاروق ستار صوبہ تحریک شروع کر نے پرغور کرر ہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن