• news

سیالکوٹ : شہریوں کا ذہنی معذور شخص پر رسیوں سے جکڑ کر بدترین تشدد

سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) ڈسکہ میں شہریوں نے ذہنی معذور شخص کو رسیوں سے جکڑ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ معذور اور بے بس شہری درد سے چیختا چلاتا رہاجبکہ قریب کھڑے شہری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے ۔ سیالکوٹ کی سماجی تنظیموں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ظالم اور با اثر افراد کے خلاف نوٹس لیکر غریب اور معذور شہری کو انصاف فراہم کیاجائے ۔

ای پیپر-دی نیشن