وزیراعظم نے 18 رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دیدی‘ پہلا اجلاس چھ ستمبر کو طلب
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے 18 رکنی معاشی مشاورتی کونسل تشکیل دی ہے۔ کونسل میں 7 ممبران کا تعلق حکومت اور 11 نجی سیکٹرز سے ہے۔ ممبران میں ڈاکٹر فرخ اقبال ڈی آئی بی اے‘ ڈاکٹر اشفاق حسن خان نسٹ‘ ڈاکٹر اعجاز نبی‘ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری‘ ڈاکٹر اسد زمان‘ ڈاکٹر نوید حامد‘ سید سلیم رضا‘ ثاقب شیرانی‘ ڈاکٹر عاطف آر میاں‘ ڈاکٹر عاصم اعجاز خواجہ‘ ڈاکٹر عمران رسول‘ وفاقی وزیر خزانہ‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ سیکرٹری فنانس‘ گورنر سٹیٹ بینک‘ ڈاکٹر عشرت حسین‘ مشیر تجارت عبدالرزاق دا¶د اور ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اقتصادی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس 6ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورتحال سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔
اقتصادی مشاورتی کونسل