• news

ضمنی الیکشن: پی پی 296 راجن پور سے پی ٹی آئی کے اویس دریشک بلامقابلہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور (خصوصی رپورٹر) ضمنی الیکشن میں حلقہ پی پی 296 راجن پور سے پی ٹی آئی کے امیدوار اویس دریشک بلامقابلہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ نشست اُن کے والد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کروائے جانے کے مرحلے پر ہی کسی اور امیدوار نے مرحوم طارق دریشک کے صاحبزادے اویس دریشک کے خلاف کاغذات ن امزدگی جمع نہیں کروائے۔ اویس دریشک کی باضابطہ بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمشن ضابطہ کے مطابق جلد جاری کر دے گا۔
ضمنی الیکشن

ای پیپر-دی نیشن