چیف جسٹس سے انصاف کے لیے آنیوالے مختلف وفود کو سپریم کورٹ کی جانب جانے سے روک دیا گیا
کراچی(وقائع نگار)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کے مختلف ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس سے انصاف کے لیے آنے والے مختلف وفود کو سپریم کورٹ کی جانب جانے سے روک دیا گیا۔نیشنل میوزیم کوارٹر سے بیدخلی تنخواہوں کے عدم اجراء کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے سمیت فراہمی انصاف کے لیے آنے والوں کو آرٹس کونسل چورنگی اور شاہین کمپلیکس پر روک لیا گیا۔ صرف مقدمات کی سماعت والوں کو جانچ پڑتال کے بعد سپریم کورٹ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔