• news

عازمین حج کیلئے میڈی کیٹڈ جوتے تیار پیروں میں زخموں سے محفوظ رہیں گے

مکہ مکرمہ (اے پی پی) ایک سعودی ڈاکٹر نے پیروں کو زخمی ہونے سے بچانے کیلئے عازمین حج کیلئے میڈیکیٹیڈ جوتا تیار کرلیا۔سعودی اخبار کے مطابق ڈاکٹر حسین العسیری نے اس کا اندراج کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی میں کرالیا ہے۔ یہ جوتاپوری دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد ہے۔ اس کی بدولت حجاج مختلف مناسک ادا کرتے ہوئے پیروں کے زخموں سے محفوظ ہوجائیں گے۔ یہ 2بنیادوں پر تیار کیا گیاہے۔ ایک تو پیر کے زخموں کا علاج بھی ثابت ہوگا، دوم اس میں دباؤ کا نظام متوازن کردیا گیاہے۔ ڈاکٹر العسیری نے توجہ دلائی کہ اس جوتے کی بدولت 3قسم کے اہم مرہم پیروں کو مہیا ہونگے۔ اینٹی بائیو ٹک ،سوزش میں تخفیف اور جراثیم کش مرہم فراہم ہوںگے۔ان جوتوں کی مدد سے زیادہ دور تک پیدل چلا جاسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن