ملتان: فریضہ حج ادا کر کے آنے والی خاتون کادوران پرواز انتقال ، میت ورثاء کے حوالے
ملتان (آئی این پی ) فریضہ حج ادا کر کے سعودی عرب سے نجی ائیر لائن کے ذریعے ملتان آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کر گئی،، ایئر پورٹ عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی میت اہل خانہ کے سپرد کر دی۔ایوی ایشن حکام کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز ایس وی 800 سے سعودی عرب کے شہر جدہ سے آنے والی 80 سالہ خاتون راشدہ بیگم دوران پرواز انتقال کر گئی ۔راشدہ بیگم کے ساتھ سفر کرنے والے ان کے صاحبزادے محبوب رشید نے بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت پرواز میں بیٹھنے سے قبل ہی خراب تھی ، تاہم راستے میں والدہ کو گہری نیند آئی اور ملتان پہنچنے پر جب انہیں جگایا گیا تو وہ ہوش میں نہ آئیں۔اس موقع پر سول ایوی ایشن کے میڈیکل عملہ نے طبی معائنہ کیا جس میں موت کی تصدیق ہوئی ۔