• news

فاطمہ ثریا بجیا کی 88 ویں سالگرہ پر گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت

اسلام آباد (این این آئی) ڈراموں کی مقبول ترین رائٹر اور ادبی دنیا کی معروف شخصیت فاطمہ ثریا بجیا کو گوگل کی جانب سے ان کی 88 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔یکم ستمبر 1930 کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہونے والی فاطمہ ثریا بجیا مقبول ترین ڈرامہ رائٹر تھیں، ان کے لکھے گھریلو ڈرامے ہر دور میں سب کی پسند رہے ہیں۔1997 میں ان کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ انہیں کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات سے بھی نوازا گیا جن میں جاپان کا اعلی سول ایوارڈ بھی شامل ہے۔2012 میں ان کو صدر پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔وہ 10 فروری 2016 کو انتقال کر گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن