• news

ماڈل ٹائون: انسداد دہشت گردی کورٹ میں 3 گواہوں پر جرح، سماعت کل تک ملتوی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹائون استغاثہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کورٹ میں ہوئی۔ فاضل عدالت میںتین گواہوں جنید ، وقار، عبدالغفار کے بیانات پر جرح کی گئی۔ عدالت کا وقت ختم ہونے پر مزید سماعت تین ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ مستغیث جواد حامد، رائے بشیر ایڈووکیٹ، بدر الزمان چٹھہ اور نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو فائرنگ کرتے اور بے گناہوں کی جانیں لیتے میڈیا کے ذریعے پوری قوم نے دیکھا۔ مستغیث جواد حامد نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کا ایک متشدد کردار عوامی تحریک کے کارکن میاں افتخار کو تشدد کر کے زخمی کرنے والے ڈی ایس پی آفتاب پھلروان سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں طلب کئے جانیوالے ملزمان میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن