• news

چونیاں: سرکاری ریکوری کیلئے جانیوالی ٹیم پر فائرنگ، نائب تحصیلدار زخمی

چونیاں(نمائندہ خصوصی) سرکاری ریکوری کرنے والی ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ نائب تحصیلدار زخمی، گاڑی کے شیشے بھی توڑ ڈالے۔اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سلیم چشتی ٹیم کے ہمراہ جس سے تحصیلدار مہتاب خان بلوچ اور سردار طارق نائب تحصیلدار، ظہیراحمد نائب تحصیلدار، عمراسامہ نائب تحصیلدار و دیگر ملازمین نواحی قصبہ ڈھگ کے قصوری فارم پر گئے جہاں قصوری فارم پر سرکاری پانی چوری کرنے پر اڑھائی لاکھ روپے تاوان وصولی کرے۔ بااثر سیاسی شخصیات کی پشت پناہی والے قصوری فارم کے ملازمین پرویز وغیرہ نے اسسٹنٹ کمشنر اسکی ٹیم اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ جس کے نتیجہ میں عمراسامہ نائب تحصیلدار زخمی ہو کر اے سی پوری ٹیم نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ حملہ آوروں نے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑ دئیے۔ اسسٹنٹ کمشنر کی کال پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تھانہ میں درخواست گزاری۔ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن