• news

شاہین ایئر لائنز کو حج آپریشن کیلئے پروازوں کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد(اے این این)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کی جانب سے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کے باعث ساڑھے تین سو حاجیگزشتہ روز سے مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے شاہین ایئر لائنز کو سعودی عرب سے حاجیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی اجازت دیتے ہوئے لائسنس کی توثیق کردی۔واضح رہے کہ سی اے اے کی جانب سے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کے باعث ساڑھے تین سو حاجی کل سے مدینہ ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے تھے۔سول ایوی ایشن نے شاہین ایئر لائنز کے پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین ایئر حجاج کی واپسی کیلئے متبادل ایئر لائنز کی پروازوں کا بندوبست کرے۔سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ شاہین ایئر انٹرنیشنل کا ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس 30 اگست کو ختم ہو چکا اور ایک ارب 40 کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کارروائی کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ شاہین ایئر اور سول ایوی ایشن کے درمیان ادائیگیوں کا تنازع بہت دیرینہ ہے۔ سعودی عرب سے قبل چین میں بھی شاہین ایئر کے مسافر ایسی ہی اذیت بھگت چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن