• news

لاہور سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ: نارنگ منڈی، گیس بندش پر عوام پریشان

لاہور (نامہ نگاروں سے) چنیوٹ اور چناب نگر و گردونواح میں لوڈشیڈنگ 14 گھنٹے تک بجلی بند عوام شدید مشکلات کا سامنا ، مساجد گھروں میں پانی نایاب خواتین مشکلات کا شکار کسمپرسی کا شکار ہونے کے علاوہ ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں، غربت اور لوڈ شیڈنگ کے ستائے افراد خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، ضلع بھر کی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مسئلہ کا جلد سے جلد حل کیا جائے۔ لالیاں اور گردونواح میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 13 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا، شہریوں کو رات بھر جاگ کر گزارنا پڑا حافظ آباد شہر اور گردونواح میں بجلی کو 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے دن اور رات کے دوران بجلی کی طویل بندش سے شہری پریشان ہیں۔ موسم گرما کے باعث سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ موجودہ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشانہ ہے۔حافظ آباد شہر اور گردونواح میں بجلی کو 14 سے 16 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ دن اور رات کے دوران بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کھڈیاں خاص میں شدید گرمی اور حبس میں گھروں میں خواتین ، بچوں اور بزرگوں کا برا حال ہے۔ دن اور رات میں کئی کئی گھنٹے بجلی بن رہتی ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ گزشتہ شب بجلی کی آنکھ مچولی اور وولیٹیج کی کمی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرونک گھریلوں سامان جل گیا۔سکولوں ، کالجوں اور دفاتر میں جانے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔سیالکوٹ میں شدیدگرمی‘ حبس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہفتہ کی رات اور دن کو بھی جاری رہی جس سے ضلع کی لاکھوں آبادی پریشانی کا شکار رہی ۔ شہر اقبال کے علاقوں مبارک پورہ ، شاہ سیداں ، گرین ووڈ سٹریٹ ، شہاب پورہ ، حاجی پورہ ، پکاگڑھا ، کوٹلی بہرام ، میانہ پورہ ، مظفر پور ، روڑس ، اگوکی ، کوٹلی لوہاراں ، ہیڈمرالہ ، چپراڑ ، ستراہ ، موترہ ، ساہوالہ سمیت ضلع بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ وقفہ وقفہ سے جاری رہی ۔ بجلی بند ہونے سے شہری سخت پریشانی کاشکار رہے۔پتوکی میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے عوام اور تاجر دہرے عذاب میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔عوام غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث پینے کے پانی سے محروم ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن