حافظ آباد: نامعلوم افراد نے ادھیڑ عمر شخص کا گلا کاٹ کر نعش نہر میں بہا دی
حافظ آباد (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نامعلوم ملزمان نے ادھیڑ عمر شخص کا گلا کاٹ کر نعش نہر میں بہا دی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا۔ محلہ حسن ٹائون گلی نمبر 11 کے 47 سالہ اسلم ولد غلام رسول کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے اسکی نعش نہر میں بہا دی۔ گزشتہ روز دیہاتیوں نے نعش کو نہر میںدیکھ کر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے ڈھینگرانوالی کے قریب نعش کو قبضہ میں لیکر اسے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔