• news

سیالکوٹ: واردات کے بعد ڈاکوئوں کی رکشہ ڈرائیور کی بیوی سے اجتماعی زیادتی

سیالکوٹ (نامہ نگار) تھانہ صدر کے گائوں سدرہ بدرہ میں رکشہ ڈرائیور کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوئوں نے نقدی وموبائل فون لوٹ لینے کے بعد اس کی بیوی سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق روزگار کے سلسلہ میں سدرہ بدرہ میں کرائے کے مکان میں مقیم رکشہ ڈرائیور ساجد حسین کے گھر رات کو چار نامعلوم ڈاکوئوں نے داخل ہوکراسلحہ کی نوک پر 25 ہزار روپے کی نقدی، دو موبائل فون لوٹ لئے۔ واردات کے بعد ڈاکوئوں نے ساجد حسین کی بیوی کلثوم بی بی کے ساتھ باری باری زیادتی کر ڈالی۔ زیارتی کاشکار خاتون کو گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال داخل کروا دیا گیا اور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن