مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک سی پیک میں شمولیت کے خواہشمند
بیجنگ (اے پی پی)مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ممالک نے گوادر بندرگاہ کی افادیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوادر کی بندرگاہ مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا اور افریقہ ممالک کو نئے عالمی منظر نامہ کے پیش نظر اپنی تجارتی راہداریوں کے دوبارہ قیام کا موقع فراہم کرتی ہے۔ تیل سے مالامال مشرق وسطیٰ کیلئے واضح مراعات کے طور پر گوادر سے چین کے شہر زنگ جیانگ تک خام تیل کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بھی زیرغور ہے۔