• news

پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات‘ عادل بشیر پنجاب کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) کے انتخابات میں عادل بشیر پنجاب کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ اپٹما کے الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے اس عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ۔ اس طرح عبد الرحیم ناصر ، عامر شیخ اور شرجیل خالد بھی بلا مقابلہ بالترتیب سینئر وائس چیئرمین ، وائس چیئرمین اور خزانچی کے عہدوں پر منتخب ہو گئے ۔ علاوہ ازیں اپٹما پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے نو ممبران بھی بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے ۔ اپٹما کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے پنجاب سے چھ اور سندھ سے پانچ ممبر ان کا بھی بلا مقابلہ انتخاب کر لیا گیا ۔ اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز نے نو منتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گروپ نے مسلسل دسویں سال بھی بلا مقابلہ کامیاب ہونے کا ریکارڈ بر قرار رکھا ہے۔ نو منتخب چیئرمین عادل بشیر نے کہا کہ وہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور حکومت کے ساتھ مل کر انڈسٹری کو درپیش مسائل حل کرائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن