• news

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے 3 ستمبرسے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کیلئے 2 بینچ تشکیل

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں 3ستمبر سے شروع ہونے والے ہفتے کے لئے 2 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر دو جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہے۔ جن اہم مقدمات کی سماعت ہوگی ان میںڈپی او پاک پتن سوموٹو۔ آصف علی زرداری، فریال تالپور ودیگر کے خلاف جعلی بینک اکائونٹس منی لانڈرنگ سکینڈل کیس، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیس، پی آئی اے قومی اثاثوں کی فروخت، شمالی علاقہ جات کے لیے قومی ائیر لائن کے زائد کرایوں، تربت میں بیس افراد کے قتل پر لیا گیا ازخود نوٹس کیس، ملک بھر میں غیر فعال عدالتوں اور ٹربیونل، ملک میں بڑھتی ہوئی آباد ازخود نوٹس کیس، اسلام آباد میں ہسپتالوں کی حالت زار ازخود نوٹس کیس، ایم کیو ایم کی مردم شمار کے خلاف درخواست، دیوہیکل بل بورڈز سوموٹو کیس، اسلام آباد کچی آبادیوں کی حالت زار سوموٹو کیس۔ بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور واجبات کی عدم ادئیگی سوموٹو کیس، جنگلات کے حوالے سوموٹو کیس، معذوروں کے حقوق کے حوالے سے سوموٹو کیس، ڈاڈوچا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے کیس۔

ای پیپر-دی نیشن