نائیجیریا میں بوکو حرام کا بیس پر حملہ‘30 فوجی ہلاک
کانو (اے ایف پی) افریقی ملک نائیجریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں کے بیس پر حملے اور جھڑپوں میں 30 فوجی ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے دو ملٹری ذرائع نے میڈیا کو بتایا جنگجو ٹرکوں پر سوار ہوکر آئے اور گاؤں زاری میں جو شمالی ریاست بورنو میں واقع ہے فوجی بیس پر خود کار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملوں کر دیا لڑائی کئی گھنٹے جاری رہی یہ علاقہ نائیجریا کی سرحد کے قریب واقع ہے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ابھی کسی نے گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔