• news

پومپیو کے دورہ سے قبل امداد میں کمی دبا¶ بڑھانے کا حربہ ہے: ماہرین

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مسٹر پومپیو کے دورے سے دو روز قبل امریکہ کی طرف سے پاکستان کے لئے کولیشن سپورٹ فنڈ میں کمی کو سیکورٹی اور امور خارجہ کے ماہرین پاکستان پر دبا¶ بڑھانے کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ نوائے وقت سے بیک گرا¶نڈ بنیادوں پر بات چیت کرتے ہوئے امور خارجہ اور سیکیورٹی معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کی رائے یہ ہے کہ جارج پومپیو اور امریکی چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے دورہ اسلام آباد سے دو روز قبل واشنگٹن کی طرف سے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے آپریشنوں کے لئے امداد میں کٹوتی کا اعلان درحقیقت پاکستان پر دبا¶ ڈالنا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف م¶ثر کارروائی کرے۔ ان ماہرین کے مطابق پاکستان جارج پومپیو کے سامنے اپنا یہ م¶قف پیش کرے گا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف م¶ثر آپریشنوں کے ذریعہ پاکستان کی سرزمین میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ان کے تمام ٹھکانے تباہ کرانے میں اس لئے امریکہ کے اس بیانیہ کا اب کوئی جواز نہیں کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز اور م¶ثر کارروائی نہیں کر رہا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں عمران خان کی نئی حکومت امریکہ کا کوئی دبا¶ قبول نہیں کرے گی۔
امداد/ دباﺅ

ای پیپر-دی نیشن