کرم ایجنسی: سرحدپار سے دہشتگردوں کا حملہ، ایف سی اہلکار شہید، دوسرا زخمی
کر م ایجنسی (آ ئی این پی) پاک افغان سرحد کے قریب ضلع کرم ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کو افغانستان کے صوبہ خوست سے لوئر کرم کے قریب سرحدی علاقے میں قائم خٹاکا پوسٹ پر دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں ایف سی کے لانس نائیک رحمان شہید اور دوسرا اہلکار زخمی ہو گیا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ دیگر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔
کرم ایجنسی/حملہ