• news

چائے بسکٹ کھا لوں گا، کھانے کے پیسے فنڈ میں دیدیں: چیف جسٹس بغیر پروٹوکول اسلام آباد روانہ، مسافروں کیساتھ سیلفیاں

کراچی (سٹاف رپورٹر+ آئی این پی) چیف جسٹس ثاقب نثار سے سپریم کورٹ بار کے نائب صدر فرید دایو نے ملاقات کی انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے معاملات کو آئندہ دورے پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ فرید دایو نے کھانے کی دعوت دی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میری دعوت کی بجائے کھانے کے پیسے ڈیم فنڈ میں دیدیں، میں آپکے ساتھ چائے اور بسکٹ کھالوں گا۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے وکلاءکو کھانے کے پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار ائرپورٹ پر بغیر پروٹوکول اسلام آباد روانہ ہوئے۔ ائرپورٹ پر وہ عام مسافروں کے ساتھ لائن میں لگ کر جہاز میں سوار ہوئے، مسافروں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔
چیف جسٹس/ چائے بسکٹ

ای پیپر-دی نیشن