لیفٹ آرم سپنر محمد عرفان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں200 وکٹیں مکمل
لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیفٹ آرم سپنر محمد عرفان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں دوسو وکٹیں مکمل کرلیں ،وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے پر ایل سی سی اے گراونڈ میں کیک کاٹا گیا۔ٹیم کے کوچ نوید انجم ، ٹیسٹ کرکٹر عثمان صلاح الدین اور دیگر کھلاڑیوں نے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے پر محمد عرفان کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کا ہدف ہے اور کوشش کریں گے کہ رواں سیزن میں کیرئیر کی اڑھائی سو وکٹیں مکمل کریں۔عرفان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں کردار اداکروں۔